24 Jun 2024
(لاہور نیوز) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ نیٹ بال کوچنگ کورس (کل) منگل کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے لائبریری ہال میں ہو گا۔
کورس کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام کریں گے، کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کورس میں ملک بھر سے کھلاڑی اور کوچز حصہ لے رہے ہیں۔
کورس میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے لیکچرار شرکا کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیں گے، کورس میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی، کوچز اور تعلیمی اداروں کے سپورٹس ٹیچرز اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن 25 جون صبح دس بجے تک ای میل پر paknetball@gmail.com کروا سکتے ہیں۔