24 Jun 2024
(لاہور نیوز) قومی کرکٹرز پر الزامات کے معاملے پر پی سی بی نے بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے وکلاء سے مشاورت شروع کردی، الزامات لگانے والے ثابت کریں یا عدالت میں جانے کے لئے تیار ہو جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے ٹی 20 ورلڈکپ میں کھلاڑیوں اور کوچز کی فیملیز پر خرچہ پی سی بی نے نہیں اٹھایا، ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد قومی کھلاڑیوں کو من گھڑت الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔
پی سی بی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ الزامات سے نا صرف کھلاڑیوں بلکہ کرکٹ بورڈ کی ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے، سوشل میڈیا پر کوچز اور کھلاڑی تنقید کے ساتھ الزامات کی بھی زد میں ہیں۔