اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شبیر جان کی بیٹی یشمیرا کے نکاح کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

23 Jun 2024
23 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شبیر جان کی بیٹی یشمیرا جان کے نکاح کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

ان دنوں شبیر جان اپنی بیٹی یشمیرا کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں، چند روز قبل یشمیرا کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

ڈرامہ سیریل "خودسر" میں "ردا" نامی لڑکی کا کردار نبھانے والی اداکارہ یشمیرا جان کی ڈھولکی کی تصاویر کے بعد اب ان کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جن میں وہ عروسی جوڑے میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں۔

یشمیرا جان اپنے نکاح پر بے حد حسین نظر آئیں جبکہ ان کے شوہر نے بھی کریمی جوڑا پہن رکھا ہے۔

نکاح کی تقریب میں اشنا شاہ، ہمایوں سعید، روبینہ اشرف، بہروز سبزواری، نبیل ظفر، شہروز سبزواری، صدف کنول، زیبا بختیار، شائستہ لودھی و دیگر شوبز ستارے شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے