اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم، افغانستان نے آسٹریلیا کو سپر 8 مرحلے میں شکست دیدی

23 Jun 2024
23 Jun 2024

( لاہور نیوز ) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 48 ویں میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز سکور کیے۔

افغانستان اننگز

آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ٹیم کو 118 رنز کی شراکت سے شاندار سٹارٹ فراہم کیا۔

آسٹریلیا کے بولرز کا مقابلہ کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز نے 49 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 60 رنز سکور کیے جبکہ ابراہیم زدران نے 48 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز داغے۔

افغانستان کی جانب سےکریم جنت 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیکر رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری ہیٹرک کا اعزاز اپنے نام کیا۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لگاتار دو ہیٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 2 اور مارکس اسٹائنس 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

آسٹریلیا اننگز

افغانستان کے 149 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور 127 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں سینٹ ونسنٹ،  کنگز ٹاؤن کے آرنس ویل سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے گروپ 1 میں شامل دونوں ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں۔

اس سے قبل سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان کی  ٹیم کو بھارت کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ  آسٹریلیا کی ٹیم بنگلادیش کیخلاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

گروپ 2 میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے