اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سینٹرل کنٹریکٹ میں متوقع تبدیلی، کرکٹرزاور پی سی بی کے درمیان تنازع کا خدشہ

23 Jun 2024
23 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹیم کی ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ کا منتظر ہے ، جس کی بنیاد پر کرکٹرز کی تنزلی کا امکان ہے ، جس کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ پر نیا تنازع پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق مستقبل کے فیصلوں کیلئے گیری کرسٹن کی رپورٹ کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور ان کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران گیری کرسٹن سے رپورٹ پر تفصیلی بات بھی کریں گے جبکہ فیصلوں سے قبل سینئر منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ بھی دیکھی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے رپورٹس نہ ملنے کی وجہ سے اب تک اپنے فیصلوں کا اعلان نہیں کیا، کھلاڑیوں کو آئندہ سیریز سے ڈراپ کرنے اور سینٹرل کنٹریکٹ میں ردو بدل کا فیصلہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی اور نکالے جانے پر متوقع ری ایکشن پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کرکٹرز تنزلی ہونے پر سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش قبول کرنے سے انکار بھی کر سکتے ہیں، کھلاڑی کنٹریکٹ کی پابندیوں سے آزاد ہو کر کھیلنے کو ترجیح دے سکتے ہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے تک رسائی میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو پہلے راؤنڈ کے 2 میچز میں شکست ہوئی تھی جس میں قومی ٹیم کو امریکا سے اپ سیٹ شکست ہوئی جبکہ ٹیم بھارت سے جیتا ہوا میچ بھی ہار گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے