22 Jun 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی کے معروف اداکار احسن خان نے شوبز انڈسٹری شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔
ایک تازہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتےہوئے احسن خان کا کہنا تھا کہ یہ محض اتفاق تھا کہ ان کا دماغ انڈسٹری سے باہر لڑکی کے ساتھ مل گیا۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اچھے گھرانوں کی بہت سی سلجھی ہوئی باکردار لڑکیاں موجود ہیں لیکن وہاں ان کی بات نہ بن سکی۔اپنی صحت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ اس میں کوئی خاص راز کی بات نہیں ہے وہ شروع سے ایسے ہی اسمارٹ ہیں۔