اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئندہ ہفتے بورڈز کیساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ

22 Jun 2024
22 Jun 2024

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئندہ ہفتے دیگر بورڈز کیساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چند ہفتے قبل چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوایا تھا، آئی سی سی نے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لیا اور پی سی بی کے شیڈول میں رد و بدل نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی دیگر 7 ممالک کو اب بھجوائے گا۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقا، بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل بھی لاہور میں ہی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کو بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اب تک کسی باضابطہ پلیٹ فارم پر پاکستان نہ آنے کی بات نہیں ہوئی جبکہ دیگر ممالک کی ٹیمیں پاکستان آکر سیریز کھیل چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دیگر ممالک پاکستان میں شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے خواہشمند ہیں، دیگر ٹیموں کی رضامندی کے باعث بھارت کے لیے تاخیر سے انکار مشکل ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے