اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 300.46 قیمت فروخت : 301.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.32 قیمت فروخت : 354.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.65 قیمت فروخت : 186.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.89 قیمت فروخت : 204.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.68 قیمت فروخت : 909.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193782
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3189 دس گرام : 2737
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.94 فیصد اضافہ ریکارڈ

22 Jun 2024
22 Jun 2024

(لاہور نیوز) ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے، حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح 0.94فیصد بڑھ گئی، مہنگائی کا مجموعی پارہ 23 اعشاریہ 78 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے،حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں مزید 0.94 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 1.30 فیصد کا اضافہ ہو اتھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق 20 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں روزمرہ استعمال کے 5 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

حالیہ ہفتے ٹماٹرکی قیمت میں 65.84 فیصد، آلو5.61 فیصد، پیاز3.78 فیصد، کیلا3.29 فیصد، ایل پی جی 2.44 فیصد، سگریٹ 1.67 فیصد، دال مونگ 1.53 فیصد، لہسن 1.29 فیصد، تازہ دودھ 0.95 فیصد، انڈے 0.83 فیصد، جارجٹ 0.28 فیصد اورشرٹنگ کی قیمت میں 0.17 فیصدکااضافہ ہوا۔

اس کے برعکس پیٹرول کی قیمت میں 3.76 فیصد، ڈیزل 0.84 فیصد، باسمتی چاول 0.08 فیصد، دال مسور0.08 فیصد اورچکن کی قیمت میں 0.05 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے