اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ورلڈ بینک نے پاکستان کے 2 منصوبوں کیلئے رقم کی منظوری دے دی

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(لاہور نیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان کے دو منصوبوں کیلئے رقم کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق عالمی بینک پاکستان کو 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، رقم پاکستان کو دو منصوبوں کیلئے فراہم کی جائے گی، پہلے پراجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہو گی، رقم کے ذریعے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی، رقم کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔

علاوہ ازیں دوسرے پراجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کئے جائیں گے، رقم کا مقصد سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے میں بہتری لانا ہے، سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے