اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(لاہور نیوز) بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کے بعد بورڈز تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا، کابینہ کمیٹی نے کل 11 میں سے 9 سرکاری بجلی کمپنیوں کے نئے بورڈز تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔

لیسکو، فیسکو، میپکو، گیپکو اور آئیسکو کے نئے بورڈز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پیسکو، کیسکو، ٹیسکو اور ہیزکو کے بھی نئے بورڈز تشکیل دیئے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم  نے سیپکو اور حیسکو کے بورڈز کی تشکیل نو کا معاملہ روک دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے