اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

برسات سے پہلے بادلوں کی انٹری، بارش سے موسم خوشگوار، پارہ نیچے آ گیا

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت ملک بھر میں برسات سے پہلے بادلوں نے انٹری دے دی، کہیں ہلکی تو کہیں طوفانی بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی، موسم خوشگوار ہونے سے گرمی سے مرجھائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، پشاور میں بادل برسنے سے پارہ نیچے آگیا، جھنگ، سیالکوٹ، خیر پور، ٹھل، بہاولنگر اور عارف والا میں بھی بادلوں نے رنگ جما دیا۔

تیز ہوا کے باعث لاہور کے بعض علاقوں میں لیسکو کے فیڈرز ٹرپ کر گئے، خیر پور میں مٹی کے طوفان سے کئی علاقوں کی بتی گل ہو گئی جبکہ ٹھل شہر بھی اندھیرے میں ڈوب گیا، ادھر جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں بھی طوفان کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

دوسری جانب جھنگ میں بارش کا پانی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل ہو گیا جس کے باعث بیسمنٹ میں موجود پیڈز وارڈ، نرسز سٹیشنز، ڈاکٹرز کے دفاتر اور ادویات کے سٹور زیر آب آ گئے۔

کندیاں خاص میں طوفانی بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھ گئی، دریائے اٹک، دریائے کابل اور جناح بیراج سے پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث چشمہ بیراج کے 48 سپل ویز کھول دیئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 22 جون تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیاده سے زیاده 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کے افق پر آج دن بھر بادلوں کے ڈیرے رہیں گے جبکہ سورج کی کرنیں بادلوں کے سامنے ماند رہیں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے