اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اسرائیل کی حامی تنظیم کے عہدیداروں کیساتھ اپنی تصویر پر شاہد آفریدی نے لب کشائی کردی

20 Jun 2024
20 Jun 2024

(ویب ڈیسک) اسرائیل کی حامی تنظیم کے عہدیداروں کے ساتھ وائرل تصویر پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آ گیا۔

سوشل میڈیا پر بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ لوگوں سے درخواست ہے کہ ہراپ لوڈ کی گئی چیز پر یقین نہ کریں۔برطانیہ کے شہر مانچسٹر کی ایک گلی ٹہلتے ہوئے نام نہاد پرستار سیلفی لینے آئے جن کی بات مانتے ہوئے تصویر کھنچوا لی۔ چند لمحموں بعد اسی تصویر کو صہونیت کی توثیق کی شکل میں اپ لوڈ کردیا گیا۔ میں پوری دنیا سےتعلق رکھنے والے شائقین کے ساتھ تصویریں کھنچواتا ہوں اور یہ صورتحال بھی مختلف نہیں تھی۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کسی متنازع تنظیم کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو میری جانب سے کسی قسم کی حمایت نہیں سمجھا جائے۔ فلسطین میں معصوم جانوں کی تکلیف دیکھ کر دل کو صدمہ پہنچتا ہے۔ میں اس جنگ کے خاتمے اور فلسطینیوں کی آزادی کی دعا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی اسرائیل کی حامی متنازع تنظیم کے عہدیداروں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ متنازع تنظیم نے شاہد آفریدی کی تصویر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ دعویٰ کیا تھا کہ شاہد آفریدی نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے احتجاج میں شرکت کی تھی اور ان کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔ متنازع تنظیم نے شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے شاہد آفریدی کی تصویر پر ملے جلے رد عمل کا مظاہرہ کیا۔ کچھ صارفین نے شاہد آفریدی سے مطالبہ کیا کہ اگر انہیں تنظیم کے بارے میں علم نہیں تھا تو وہ متنازع تنظیم کے ان سے بیان منسوب کرنے پر تنظیم کے خلاف مقدمہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے