اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر انضمام الحق نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

20 Jun 2024
20 Jun 2024

(ویب ڈیسک) سابق قومی کرکٹرانضمام الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ابتدائی راؤنڈ سے اخراج پر سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرڈالی۔

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر موجودہ سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم میں اسپیشلائزڈ مڈل آرڈر بلے بازکی کمی شدت سے محسوس کی گئی، جو ٹیم  کے شوپیس ایونٹ کے جلد اخراج کی وجہ بنا، یقینی طورپر یہ کوئی ٹیم چننے کا انداز نہیں ہوتا، نمبر ون سے نمبر 5 تک تمام اوپنرز منتخب کر لیے گئے تھے، یہ شرمناک ہے کہ ہم مڈل آرڈر میں کسی مستند بیٹر کو تلاش نہیں کر پائے۔

انھوں نے پاکستانی ٹیم کی ایشیا کپ میں مایوس کن پرفارمنس کا بھی حوالہ دیا، انھوں نے کہا کہ ہم علاقائی ایونٹ میں بھی غیرتسلی بخش رہے تھے، جہاں ہم فائنل تک رسائی میں ناکام رہے تھے، ورلڈ کپ میں جانے سے قبل ہم 6 باہمی سیریز میں سے صرف ایک جیت پائے تھے.ہماری جدوجہد ٹی 20 ورلڈ کپ تک ہی محدود نہیں تھی.ہم ایشیا کپ میں بھی اسی طرح مسائل سے دوچار رہے.ہم نے ٹیم کو بطور یونٹ پرفارم کرتے نہیں دیکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے