اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین کا اندرون کے بجائے قدرتی ماحول میں ورزش کرنے مشورہ

20 Jun 2024
20 Jun 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ قدرتی ماحول میں ورزش کرنا گھر کے اندر ورزش کرنے سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق امریکی محققین نے اپنے حالیہ مطالعے میں گھر سے باہر قدرتی ماحول میں ورزش کے زیادہ فوائد دریافت کیے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ قدرتی علاقوں تک رسائی وسیع پیمانے پر مختلف ہوسکتی ہے کیونکہ ہر ایک کو باہر ورزش کرنے کا موقع نہیں ملتا۔

سرکردہ محقق نے کہا کہ یہ تحقیق واضح کرتی ہے کہ قدرتی ماحول جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک مؤثر مقام ثابت ہوسکتا ہے۔ لوگوں کی طبیعت عام طور پر پارکوں اور باغات وغیرہ میں زیادہ لطف اندوز ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ماحول میں ورزش دل کی بیماری، ذیابیطس، بعض کینسر اور ہڈیوں کی بیماری جیسے دائمی مسائل کی روک تھام میں معاون ثابت ہوسکتی ہے جبکہ یہ مدافعتی نظام کو مزید تقویت، موڈ کو بہتر، درد کے احساس کو کم کرنے اور عمر میں اضافے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے