اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فیصل واوڈا کی الیکٹرک، ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت

20 Jun 2024
20 Jun 2024

(لاہور نیوز) فیصل واوڈا نے الیکٹرک، ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت کر دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، چھ ماہ میں کس کی شپمنٹ پہنچتی ہے جس کا کسی کو پتہ ہی نہیں تھا، پالیسی بنا کر جب اس پر نظر ثانی کی جاتی ہے تو مسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ روپے سے اوپر کی گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے، چیئرمین ایف بی آر اور ٹیکس پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے کوئی اس ملک میں انڈسٹری نہیں لگاتا، درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس لگا ہے، مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر ٹیکس نہیں لگا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے ایف بی آر حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا کاروبار ہے، مجھے پتہ ہے کہ کون گاڑیوں پر ٹیکس لگوا رہا ہے، مجھے مجبور نہ کیا جائے میں پبلک میں بتادوں گا۔

دوسری جانب فیصل واوڈا کی مخالفت کے بعد کمیٹی نے ای وہیکل پر ٹیکس کامعاملہ موخر کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے