20 Jun 2024
(لاہور نیوز) ساہیوال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج بن گئے۔
لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں عملے نے ہڑتال کر دی، جنرل ، میو، جناح ، سروسز اور گنگارام کی او پی ڈیز بند ہیں، شیخ زید ، لیڈی ولنگڈن، لیڈی ایچی سن ہسپتال میں بھی علاج معالجہ کا عمل معطل ہے۔
ہڑتال سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے معافی مانگنے تک او پی ڈیز بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔