اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجٹ پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب، اپوزیشن کا بھرپور احتجاج کا فیصلہ

20 Jun 2024
20 Jun 2024

(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اجلاس میں بجٹ پر بحث کی جائے گی جبکہ اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 عید الاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام  5 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس کے تحت اسمبلی میں آج سے بجٹ 25-2024ء پر بحث کا آغاز ہو گا، موجودہ اجلاس میں فنانس بل منظوری کیلئے پیش ہو گا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکسوں کے نظام پر تنقید کریں گے، اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ پر بحث ایک ہفتہ جاری رہے گی، ہفتہ اور اتوار کو بھی اجلاس جاری رکھنے کی تجویز دی گئی، حکومت 29 جون کو قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری حاصل کرے گی۔

حکومتی ارکان کو بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی، ارکان کو بجٹ منظوری تک حلقوں میں بھی نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے