اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلادیش کیخلاف سیریز: بابر، رضوان، شاہین کی چھٹی کرائے جانے کا امکان

19 Jun 2024
19 Jun 2024

(لاہورنیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں بابر، رضوان، شاہین کو ڈراپ کر کے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور پہلے راؤنڈ سے ہی آؤٹ ہونے کے بعد کرکٹ ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلا دیش کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ اب اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے ہیں جس کے سکواڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلادیش کے خلاف نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی بات کی ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلنگ میں شاہنواز دھانی، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور نسیم شاہ کی موجودگی میں حارث رؤف کے نام پر غور نہیں کیا جائیگا جبکہ شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سیریز میں آرام دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بھی انہی خطوط پر گفتگو ہو رہی ہے جبکہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود ہوم سیریز میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

بنگلادیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا اور سعود شکیل ٹیم کے ایسے کھلاڑی ہیں جن کی فائنل الیون میں شمولیت یقینی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے