18 Jun 2024
(لاہورنیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ حارث رؤف کیساتھ ہونیوالے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کے خلاف اس طرح کے اقدامات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں، اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث افراد فوری طور پر حارث رؤف سے معافی مانگیں، ایسا نہ کرنے پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فلوریڈا میں فاسٹ باولر حارث رؤف کی فین کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں حارث رؤف اور فین کے درمیان فوٹو بنانے کے لیے تکرار ہوئی۔