اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گیری کرسٹن نے ٹیم کے اتحاد سے متعلق کوئی گفتگو نہیں کی: نامعلوم قومی کھلاڑی

18 Jun 2024
18 Jun 2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے نامعلوم کھلاڑی نے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی جانب سے ٹیم کی یکجہتی اور اتحاد سے متعلق کھلاڑیوں کے کردار پر گفتگو کرنے کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے میامی سے پاکستان کیلئے سفر شروع کر دیا، فلوریڈا سے روانگی سے قبل قومی ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مانا کے ٹیم خراب کھیلی۔

نامعلوم کھلاڑی نے مزید بتایا ہے کہ ورلڈ کپ کے اختتام پر سب کو لالے پڑ گئے ہیں، سب اپنے مستقبل کو لے کر بہت پریشان ہیں، فیصلے خالصتاً میرٹ پر ہونے چاہئیں، احتساب ہونا چاہیے لیکن ایمانداری کیساتھ ہونا چاہیے۔

کھلاڑی نے ہیڈ کوچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنی انگلش سمجھ آتی ہے کہ گیری کرسٹن نے کیا بات کی،کوچ نے فٹنس اور مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو ضرور کی مگر انہوں نے ٹیم کی یکجہتی اور اتحاد سے متعلق کھلاڑیوں کے کردار پر کوئی بات نہیں کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے