کھیل
ہربھجن سنگھ کی شاہینوں پر ایک بار پھر تنقید،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کو وقت ضائع نہ کرنے کا مشورہ
18 Jun 2024
18 Jun 2024
(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے والی پاکستان ٹیم کو ایک مرتبہ پھر نشانے پر رکھ لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن کو پیغام دیا کہ وہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ میں وقت ضائع نہ کریں بلکہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے واپس آجائیں، آپکی قیادت میں بھارت نے 2011 کا ورلڈکپ جیتا تھا۔
سابق کرکٹر و ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے اپریل میں پاکستانی ٹیم کوچنگ کا عہدہ قبول کیا تھا، بعدازاں ٹی20 ورلڈکپ 2024 انکا پہلا اسائنمنٹ تھا لیکن گرین شرٹس کو امریکا، بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہونا پڑا ہے جس پر سابق کرکٹرز پاکستانی ٹیم پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔