(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور، اسلام آباد، کراچی ، پشاور سمیت ملک کے مختلف مقامات پر عید کے دوسرے روز بھی صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کئے جا رہے ہیں۔
قصابوں نے نخرے دکھانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رکھا، جانور قربان کرنے کیلئے منہ مانگے دام وصول کرنے لگے۔
دوسری جانب کل کے مہمان آج بنیں گے میزبان، عید کے دوسرے روز بھی گھروں میں مزیدار پکوان تیار ہوں گے، شہریوں کی جانب سے ناشتے کے بعد دوپہر کے کھانے کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
عید کے پہلے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد خواتین نے کچن کا ہولڈ سنبھالا، مزے مزے کے کھانے بنائے، کسی نے نہاری اور کلیجی بنائی تو کہیں قورمہ اور پلاؤ پکایا گیا، جہاں گھروں میں لذیز کھانے بنتے رہے وہیں پیارے جانور قربان ہونے پر بچے افسردہ دکھائی دیئے۔