اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کیخلاف میچ میں ہوتا تو کچھ کر جاتا: عباس آفریدی

17 Jun 2024
17 Jun 2024

(لاہور نیوز) ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عباس آفریدی نے کہا ہے کہ پوری قوم کی طرح ہمیں بھی ورلڈ کپ سے آؤٹ ہونے پر مایوسی ہے، بھارت کیخلاف میچ میں دل میں خیال تھا کہ میں ہوتا تو کچھ کر جاتا۔

آئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد مکسڈ زون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے جب بھی موقع ملا یہی کوشش رہی کہ ٹیم کیلئے 100 فیصد دوں، ورلڈ کپ میں بڑے میچز کھیلنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے لیکن جو باؤلرز کھیل رہے تھے وہ مجھ سے بہتر تھے۔

انہوں نے ٹیم کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ہماری بیٹنگ اچھی نہیں رہی، ناکامی کی ذمہ داری نہیں ڈال رہا مگر بیٹنگ میں غلطیاں ہوئیں۔

فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ آئرلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں بابر اعظم نے کہا کہ جب بُرا بال آئے تو اس کو ہٹ کرنا، پلان یہ تھا کہ پارٹنر شپ لگا کر میچ قریب لے جانا ہے، اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ پر کافی محنت کر رہا ہوں، بطور آل راؤنڈر کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے