اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن نے آئی ٹی سیکٹر کیلئے ٹیکس تجاویز مسترد کردیں

17 Jun 2024
17 Jun 2024

(لاہور نیوز) ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن نے آئی ٹی سیکٹر کیلئے ٹیکس تجاویز مسترد کردیں۔

ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین کو خط لکھ دیا، ٹیلی کام آپریٹرز نے اپنے تحفظات پیش کرنے کیلئے چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا سے وقت مانگ لیا۔

خط کے متن میں لکھا گیا کہ ٹیلی کام سیکٹر نے گزشتہ سال 340 ارب روپے کی ٹیکس وصولی میں اہم کردار ادا کیا، نئے فنانس بل کی تجاویز پر عملدرآمد سے پہلے سے مشکلات سے دوچار صنعت کا قتل ہوگا، تجاویز پر عملدرآمد سے ڈیجیٹل پاکستان کا خواب بھی بری طرح متاثر ہوگا۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ نان فائلر ٹیلی کام صارفین سے 75 فیصد ایڈوانس ٹیکس وصولی ناقابل عمل ہے، اس فیصلے سے آئی ٹی شعبے کی محصولات کو نقصان ہوگا، پانچ سو ڈالر مالیت تک موبائل فون سیٹ پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے سے کم آمدن طبقے کی شمولیت کو نقصان ہوگا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے