اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیپلز پارٹی کے تحفظات وفاق میں تقریباً دور ہو چکے ہیں : سردارسلیم حیدر

17 Jun 2024
17 Jun 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جو تحفظات ہیں وہ وفاق میں تقریباً دور ہو چکے ہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا اور بچوں سے عید ملی، گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ بچے اس ملک کا مستقبل ہیں، آپ نے یہاں سے نکل کر ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، میں ہر عید پر آپ سے ملنے کے لئے آتا رہوں گا، تمام بچوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ گورنر ہاؤس کا دورہ کریں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بڑی محبت اور اپنائیت سے میرے ساتھ پنجاب اور وفاق کے حوالے سے بات کی، اتحادی حکومت ہے، پہلا بجٹ تھا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کچھ گلے شکوے ہیں، مجھے امید ہے کہ جو بات چیت میں کچھ گیپ ہے وہ دور ہو جائے گا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہماری تین میٹنگز ہو چکی ہے، پیپلز پارٹی کے تحفظات تقریباً دور ہو چکے ہیں، پنجاب میں بھی بات چیت چل رہی ہے، ن لیگ کو جو سندھ میں ان کا شئیر ہے وہ ضرور ملے گا۔

سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے تمام پولیٹیکل پارٹیز کو لے کر پانچ سال حکومت کامیابی سے چلائی، سندھ میں مسلم لیگ ن کے ساتھ فارمولا طے ہے، گزشتہ سولہ ماہ کا تجربہ اچھا نہیں تھا، آج ان سولہ ماہ کے لئے سخت الفاظ اس لئے نہیں کہہ رہا کہ کل ایک اچھی میٹنگ ہو چکی ہے، سی ایم سے بجٹ پر میری میٹنگ ہونا ضروری نہیں تھا، پارلیمانی پارٹی کی ملاقات ضروری تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے