اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مذاکرات کا وقت گیا، 30 اگست تک سیاست سے دور ہوں: شیخ رشید

17 Jun 2024
17 Jun 2024

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس حکومت پر اللہ کی پھٹکار پڑی ہوئی ہے، مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے مسئلے حل نہیں ہو رہے، تیس اگست تک سیاست سے دور ہوں۔

نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے غزہ، فلسطین، کشمیر سمیت تمام قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قربانی کی تعداد بہت کم ہو چکی ہے، ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، کھربوں کے ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں، لوگ بجلی کے بل اور سکولوں کی فیس نہیں دے سکتے، انہوں نے 24 کروڑ عوام کو ننگی بجلی کی تار پر لٹکا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صنعت کاروں کو سہولت دی، تمہاری وجہ سے ملک کھڈے میں چلا گیا ہے، ملک عوام سے ہوتا ہے کسی ایک سے نہیں۔

انہوں نے عمران خان کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین ہے تو یہ پی ٹی آئی ہے، ایک فرد ہی جماعت ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میرے سیاسی تجزیہ کے مطابق ان کو وزیراعظم چاپلوسی کرنے والا چاہئے، ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے