اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تمام شواہد فتنہ خان کے خلاف ہیں، حکومت وقت اس فتنے کا حساب کرے، رانا تنویر حسین

17 Jun 2024
17 Jun 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے تمام تر شواہد فتنہ خان کے خلاف ہیں، حکومت وقت کو اس فتنے کا حساب کرنا چاہئے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی برادری کے ساتھ دوبارہ تعلقات بحال ہو رہے ہیں جنہیں عمران خان نے خراب کیا تھا، عمران خان کو لانچ کرنے والے بھی افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا 2017 میں بھی نواز شریف نے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا جسے بعد میں عمران خان نے دوبارہ آئی ایم ایف کے چنگل میں ملک کو پھنسا دیا، تمام تر شواہد فتنہ خان کے خلاف ہیں، اب حکومت وقت کو اس فتنے کا حساب کرنا چاہئے۔

 رانا تنویر حسین نے کہا حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پہلے کسی حکومت کی نہیں رہی ہے، ہر شعبے میں حکومت نے ریکارڈ کام کئے ہیں، وزیراعظم اور کابینہ کی محنت سے 2025 کا سال بہتری، خوشحالی اور ملکی ترقی کا سال ہو گا، عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے چائنہ پاکستان سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا قوم سے وعدہ ہے کہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہے، ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے اور بہت جلد ترقی کے منازل بھی طے کرے گا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا چائنہ کا دورہ کامیاب دورہ تھا، چائنہ کے اعلٰی سطح کے وفود جلد پاکستان آئیں گے، ہماری حکومت میں قرضے کی نہیں سرمایہ کاری کی بات ہو رہی ہے، ن لیگی حکومت میں بین الاقوامی سطح پر تجارت کی بات ہو رہی ہے نہ کہ امداد کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے