اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چاہت فتح علی نے چیئرمین پی سی بی بننے کی پیشکش کردی

16 Jun 2024
16 Jun 2024

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اپنے بےسُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پاکستان کے باہر ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش کردی۔

چاہت فتح علی خان اپنی ڈیبیو فلم ‘سبق’ کی تشہیر کے لیے لندن میں موجود ہیں جہاں اُنہوں نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔گلوکار نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیئرمین کے لیے تجربہ کار کرکٹر کی ضرورت ہے، میں چاہتا ہوں کہ مجھے بورڈ کا چیئرمین بنا دیا جائے تو میں ہفتے میں چار دن خود گراؤنڈ میں جاکر کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور کوچنگ کا جائزہ لوں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں قومی ٹیم کے لیے صرف ایک ہی کوچ منتخب کروں گا اور خود جاکر دیکھا کروں گا کہ میرا منتخب کیا گیا کوچ ہماری قومی ٹیم کی کیسی کوچنگ کررہا ہے۔چاہت فتح علی خان کی بات سُن کر صحافی نے اُن سے سوال کیا کہ کیا آپ یہ چاہتے کہ محسن نقوی کو چیئرمین بورڈ کے عہدے سے فارغ کرکے آپ کو چیئرمین بورڈ بنا دیا جائے؟

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے بلکہ میں چاہتا ہوں کہ محسن نقوی صاحب ایک بار میری پیشکش کے بارے میں سکون سے سوچ لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے