16 Jun 2024
(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے موقع پر پردیسیوں کی لاہور سے اپنے آبائی گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
عوام کی بڑی تعداد سامان اٹھائے بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن کا رخ کر رہی ہے، عید کیلئے اپنے آبائی گھروں کو جانے والے افراد کا کہنا ہے کہ گھر میں عید منانے کا مزہ ناقابل بیان ہے۔
بس اڈوں اور ریلوے سٹیشنز پر شہری ٹکٹوں کے حصول کیلئے دربدر ہیں، بس سٹینڈز میں مسافروں کی سہولت کیلئے بھی ناقص انتظامات ہیں۔
پردیسیوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دئیے ہیں، ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافے سے انہیں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایوں کا نوٹس لے اور اْن کے خلاف کارروائی کی جائے۔