اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عید قرباں میں ایک روز باقی، مویشی منڈیوں میں خریدو فروخت تیز

16 Jun 2024
16 Jun 2024

(لاہور نیوز) عید قرباں میں ایک روز باقی رہ گیا اور بڑی عید کیلئے سجائی جانے والی مویشی منڈیوں میں خرید و فروخت تیز ہوگئی۔

عید قریب آتے ہی بکرے، گائے، بیل اور اونٹ کی خریداری کیلئے عوام نے منڈیوں کا رُخ کر لیا ہے، مویشی منڈیوں میں غضب کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے، کسی کو من پسند جانور مل گیا تو کسی کی تلاش جاری ہے۔

مہنگائی کے سبب منڈیوں میں جانوروں کی قیمتین آسمان کو چھُونے لگی ہیں، بیوپاریوں اور خریداروں میں بحث و تکرار کا سلسلہ بھی جاری ہے، منڈی میں کہیں تو بیوپاریوں کے سارے جانور بک گئے ہیں تو کہیں کچھ بیوپاری اب بھی گاہکوں کے انتظار میں ہیں۔

اجتماعی قربانی کرنے والے افراد اور اداروں کی طرف سے بکنگ کا سلسلہ جاری ہے جو اس کی روشنی میں ہی جانوروں کی خریداری کریں گے۔

دوسری جانب قربانی نزدیک آتے ہی چھریاں چاقو تیز کرنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی ہے جہاں شہریوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے