اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.02 قیمت فروخت : 352.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.36 قیمت فروخت : 185.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.30 قیمت فروخت : 203.66
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.56 قیمت فروخت : 908.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 245900 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225407 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3197 دس گرام : 2744
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی ٹیم اپنا آخری میچ آج آئر لینڈ کیخلاف کھیلے گی

16 Jun 2024
16 Jun 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کا سفر تمام ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اپنا آخری میچ آج آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گی، بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں امریکی ریاست فلوریڈا کے سنٹرل برووارڈ ریجنل پارک کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل آئر لینڈ اور امریکا کا میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے سنٹرل برووارڈ ریجنل پارک کرکٹ سٹیڈیم میں ہی ہونا تھا لیکن بارش کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا، میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا، امریکا کو پوائنٹ ملنے کے بعد پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر تمام ہو گیا، آج آئرلینڈ کے ساتھ میچ سے پاکستان کی پوزیشن کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

گروپ اے سے بھارت اور امریکا کی ٹیموں نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا، پاکستانی ٹیم پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکی، قومی ٹیم نے 2007ء اور 2009ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

2010ء اور 2012ء کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، 2021ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سیمی فائنل اور 2022ء کے ورلڈ کپ میں فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے