اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کا مشن: ایس آئی ایف سی میں خصوصی ڈیسک قائم

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) سیکرٹریٹ میں ریجنل اور ملکی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

حکومت پاکستان کی لگاتار کوششوں کے باعث غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (FDI) کے بڑھتے ہوئے امکانات کے پیش نظر فی الفور ریجنل اور ملکی ڈیسک قائم کیا گیا ہے، یہ ڈیسک متعلقہ ممالک سے سرمایہ کاری کی تجاویز پر توجہ مرکوز رکھنے کے لئے مکمل طور پر با اختیار ہو گا اور تمام درکار وسائل مہیا کیے جائیں گے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 6 ریجنل اور ملکی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جو ہر طرح سے خود کفیل ہوں گے، چین، مشرق بعید اور باقی کی دنیا کے لئے ایک ڈیسک قائم کیا گیا ہے، ایک ڈیسک وسطی ایشیائی ممالک، روس، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

یورپ، شمالی امریکہ اور جنوبی امریکہ کے لئے ایک علیحدہ ڈیسک قائم کیا گیا ہے، اسی طرح قطر اور کویت کے ساتھ سرمایہ کاری کو الگ ڈیسک دیکھے گا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لئے دو علیحدہ علیحدہ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ایس آئی ایف سی کے سیکرٹریٹ میں ان ڈیکسوں کے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے کام میں مزید تیزی آئے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے