اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی صارفین سے 2116 ارب روپے کیپسٹی چارجز لینے کا فیصلہ

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہورنیوز) آئی ایم ایف کو منانے کیلئے حکومت نے شرائط پر پیشگی عملدرآمد شروع کردیا، آئندہ مالی سال میں بجلی کے صارفین سے 2116 ارب روپے کیپسٹی چارجز لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بجلی کے یونٹ کی بنیادی قیمت 27 روپے 66 پیسے فی یونٹ ، بجلی کی قیمت 9 روپے 69 پیسے اور کیپسٹی چارجز 17 روپے 66 پیسے فی یونٹ مقرر کردیئے گئے، آئندہ مالی سال میں بجلی کے صارفین سے مجموعی طور پر 3277 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی کی قیمت کی مد میں 1116 ارب روپے اور کیپسٹی چارجز کی مد میں 2116 ارب روپے وصول کئے جائیں گے، نیپرا نے آئندہ مالی سال میں صارفین کو بجلی کی فروخت سے متعلق فیصلہ جاری کردیا،فیصلے کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔

نیپرا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں فرنس آئل سے 87 روپے فی یونٹ تک بجلی پیدا کرنے کا تخمینہ ،ونڈ سے 37 روپے اور سولر سے 36 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ درآمدی کوئلے سے 371 روپے تک فی یونٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ مالی سال میں ایل این جی سے 30 روپے فی یونٹ ،پن بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 18 پیسے فی یونٹ تک ہونے کا تخمینہ لگایا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے