اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سے جیت کے بعد افغان ڈریسنگ روم میں بن پیئے شرابی دیکھے: اجے جڈیجا

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف جیت کے بعد افعان ٹیم کے ڈریسنگ روم کے ماحول سے پردہ اٹھا دیا۔

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف کو انٹرویو میں آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں افغان ٹیم کے مینٹور اجے جڈیجا نے انکشاف کیا کہ روایتی حریف گرین شرٹس اور بھارت کے کھلاڑیوں میں دشمنی کا عنصر دیکھنے کو نہیں ملتا لیکن اسکے برعکس افغانستان سے پاکستان کا میچ ہو تو ماحول بالکل الگ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کھیلے گئے 50 اوورز کے ورلڈکپ میں افغان ٹیم کو قریب سے دیکھا، میگا ایونٹ میں پاکستان کیخلاف میچ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد ڈریسنگ روم میں جشن کا سماں تھا جبکہ مجھے ایسا لگ رہا تھا بن پیئے شرابی جھوم رہے ہیں۔

میچ کے بعد کئی افراد نے مجھ سے پوچھا کیسا لگا، جس پر انہیں وضاحت دے رہا تھا کہ پاک بھارت میچ میں اگر پلیئرز اور ٹیموں میں 10 گُنا مقابلہ ہے تو اسے پاک افغان میچ میں 100 گُنا کردیں۔

واضح رہے کہ افغانستان سے شکست کے بعد کئی بھارتی کرکٹرز نے بھی پاکستانی ٹیم پر تنقید کے نشتر چلائے تھے جبکہ اس ایونٹ میں قومی ٹیم گروپ راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے