اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

’’ بابر کو دنیا نے کنگ بنایا،آپ نہیں مانیں‘‘ امام الحق کا احمد شہزاد کو جواب

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق ایک مرتبہ پھر کپتان بابراعظم کے دفاع میں سامنے آگئے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سابق  اوپنر احمد شہزاد نے گزشتہ روز بابراعظم کو جعلی کنگ قرار دیتے ہوئے انکے اعداد و شمار پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس پر امام الحق نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے پاکستان کیلئے کھیلا ہے اور سب ٹیم کی بھارت کے خلاف کارکردگی سے مطمئن نہیں تاہم احترام کے عنصر کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کا کپتان ہے، آپ نہیں ماننا چاہتے، ٹھیک ہے! دنیا نے اُسے کنگ بنایا ہے آپ نہیں مانیں!، بابراعظم پر تنقید کو امام الحق نے باڈی شیمنگ سے بھی تشبیہ دی۔

امام الحق نے مزید کہا کہ بابر کو ٹیم کیلئے ان کی خدمات اور اس حقیقت کا احترام کیا جانا چاہیے وہ 250 سے زیادہ میچز کھیل چکے ہیں، ان اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیں۔

قبل ازیں احمد شہزاد نے بابراعظم کو جعلی کنگ قرار دیتے ہوئے ٹیم میں دوستوں کو کھلانے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ متعدد پی سی بی چیئرمینز کی جانب سے انکا احتساب نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاور پلے میں بابراعظم نے 205 گیندوں کا سامنا کیا لیکن ایک چھکا تک لگانے میں کامیاب نہ ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے