اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ میں شکست: بابر کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی نہ دینے کا فیصلہ

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بدترین شکست کے بعد بابر اعظم کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بطور کپتان ناقص پرفارمنس کے بعد اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوم سیریز میں بابر اعظم کو کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے 7 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی 20 ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں  چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کی قیادت دی تھی۔

توقع تھی کہ بورڈ حکام بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ  میچز کی سیریز میں بابر اعظم کو قیادت دینے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد اب بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے بابر اعظم کے نام کو زیر غور لانے کے بجائے شان مسعود پر ہی اعتماد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی پاکستانی ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے