اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عید قربان میں 2 روز باقی، جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) عید قربان میں 2 روز رہ گئے ہیں اور بڑی عید کیلئے سجائی جانے والی مویشی منڈیاں تو زمین پر ہیں لیکن وہاں موجود جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

عید کے دن نزدیک آتے ہی بکرے، گائے، بیل اور اونٹ کی خریداری کے لیے عوام نے منڈیوں کا رخ کرلیا ہے جہاں بیوپاریوں اور خریداروں میں مول بھاؤ اور بحث و تکرار جاری ہے۔

مویشی منڈی جانے والے شہری مویشی مہنگے ہونے اور بیوپاری خریدار نہ ہونے کے شکوے کرتے نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب قربانی کے دن نزدیک آتے ہی چھریاں چاقو تیز کرنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے جہاں شہریوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے