اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی:قومی ٹیم و مینجمنٹ میں بڑی سرجری کی تیاری

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی تاریخی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑی سرجری کی تیاری کرلی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر  ہو گیا، پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا آخری اور رسمی میچ  آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گا،  ورلڈ کپ میں تاریخی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ میں بڑی سرجری کی تیاری  کرلی گئی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی پاکستان واپسی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ" آپریشن کلین اپ" کا آغاز کریں گے، قومی کرکٹ ٹیم کے آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں کی چھٹی ہو گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد، اعظم خان، صائم ایوب،  شاداب خان اور عثمان خان کو ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ ڈومیسٹک پرفامرز کو اب پاکستان کرکٹ ٹیم میں موقع دیا جائے گا ۔

بورڈ ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم کو بھی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر جواب دہ ہونا پڑے گا۔

علاوہ ازیں ٹیم مینجمنٹ میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان  ہے، سینئر منیجر اور سلیکٹر وہاب ریاض کو بھی اپنی جگہ بچانے کا چیلنج درپیش  ہے جبکہ  ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ٹیم کی واپسی کے بعد چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی کو ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر مکمل رپورٹ پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی بھارت سے میچ ہارنے کے بعد ٹیم میں بڑی سرجری کا عندیہ دے چکے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کانٹریکٹس کا بھی ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا، ناقص کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کی سینٹرل کانٹریکٹ میں تنزلی ہو سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے