اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.57 قیمت فروخت : 910.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242700 دس گرام : 208100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222473 دس گرام : 190757
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3051 دس گرام : 2619
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

احمد شہزاد کی بابراعظم پر تنقید ،امام الحق کپتان کے دفاع میں بول اٹھے

14 Jun 2024
14 Jun 2024

(ویب ڈیسک)کرکٹر احمد شہزاد کی جانب سے بابراعظم کو جعلی کنگ قرار دیے جانے کےبعد امام الحق قومی ٹیم کے کپتان کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے ۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں امام الحق کا کہنا تھا کہ ہم سب نے پاکستان کیلئے کھیلا ہے اور سب ٹیم کی بھارت کے خلاف کارکردگی سے مطمئن نہیں تاہم احترام کے عنصر کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کا کپتان ہے، آپ نہیں ماننا چاہتے، ٹھیک ہے! دنیا نے اُسے کنگ بنایا ہے آپ نہیں مانیں!، بابراعظم پر تنقید کو امام الحق نے باڈی شیمنگ سے بھی تشبیح دی۔

امام الحق نے مزید کہا کہ بابر کو ٹیم کیلئے ان کی خدمات اور اس حقیقت کا احترام کیا جانا چاہیے وہ 250 سے زیادہ میچز کھیل چکے ہیں۔قبل ازیں احمد شہزاد نے بابراعظم کو جعلی کنگ قرار دیتے ہوئے ٹیم میں دوستوں کو کھلانے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ متعدد پی سی بی چیئرمینز کی جانب سے انکا احتساب نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے