14 Jun 2024
(لاہور نیوز) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے لئے مذاکرات میں مددگار قرار دے دیا۔
اپنی رپورٹ میں موڈیز کا کہنا تھا کہ شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد رکھنا آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی کوشش ہے جبکہ حکومت کی نصف سے زیادہ آمدنی سود کی ادائیگی پر خرچ ہو گی، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ دوبارہ پیدا ہو سکتا ہے، مہنگائی کے اصلاحات کے پروگرام پر اثر پڑنے کے امکانات موجود ہیں۔
موڈیز کا مزید کہنا تھا کہ اصلاحات پر قائم رہنا بجٹ اہداف کے حصول کے لئے اہم ہو گا، اتحادی حکومت کے پاس مضبوط الیکٹورل مینڈیٹ نہ ہونے سے اصلاحات مشکل ہیں۔