اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف صاحب غلط بیان دینا بند کر دیں: ڈاکٹر یاسمین راشد

14 Jun 2024
14 Jun 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف صاحب غلط بیان دینا بند کر دیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے اپنے ایک اور خط  میں نواز شریف اور مریم نواز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف وہ سیاسی انتقام پر یقین نہ رکھنے کی باتیں کرتے ہیں تو دوسری طرف ان کی بیٹی نے پنجاب میں بدترین مثال قائم کر رکھی ہے۔

خط میں ان کا کہنا ہے کہ خاتون رہنماؤں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو دس دس بار گرفتار کیا گیا، دونوں کو پنجاب کی جیلیں گھمائی جا رہی ہیں، یہ سیاسی انتقام نہیں تو اور کیا ہے۔

 انہوں  نے خط میں مزید لکھا کہ امجد نیازی کو رہائی کے بعد گرفتار کرنا بھی سیاسی انتقام ہے، ساہیوال کے سیکڑوں کارکنوں پر ایف آئی آر درج کرنا انتقام ہے، چھ بار وزیر رہنے والے میاں محمود الرشید کو ہسپتال سے بغیر علاج جیل واپس بھیج دیا۔

انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ وہ وقت کیوں بھول گئے جب میں آپ کے پاس ہسپتال میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام لائی، ہم نے آپ کو باہر سے ڈاکٹر منگوانے کی بھی سہولت فراہم کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ بجٹ سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی یہ عوام سے سیاسی انتقام لیا گیا ہے، چیف جسٹس پاکستان سے التجا ہے کہ اے ٹی سی کے حالات پر نوٹس لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے