اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 300.46 قیمت فروخت : 301.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.32 قیمت فروخت : 354.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.65 قیمت فروخت : 186.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.89 قیمت فروخت : 204.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.68 قیمت فروخت : 909.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193782
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3189 دس گرام : 2737
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

احمد شہزاد نے بابراعظم کو جعلی کنگ قرار دے دیا

13 Jun 2024
13 Jun 2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے کپتان بابراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جعلی کنگ قرار دے دیا۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ بابراعظم 5 سالوں سے مسلسل کپتان ہیں، چند ماہ کیلئے ضرور ہٹے لیکن کبھی انکا احتساب نہیں ہوا۔میزبان نے احمد شہزاد سے سوال کیا کہ ڈومیسٹک میں پرفارمنس کی بنیاد پر آپکو کیمپ کیلئے مدعو کیا گیا تھا لیکن کھلائے بغیر نکال دیا گیا، اسوقت سلیکشن کمیٹی میں وہاب ریاض تھے؟

جس پر اوپنر نے جواب دیا کہ مجھے خود خبروں میں پڑھ کر پتہ چلا کہ باہر ہوگیا ہوں، مجھ سے کسی کو اختلافات تھے تو بات کرنی چاہیے تھی لیکن پچھلے کچھ عرصے سے جو کچھ ہوا اس سے یہی لگتا ہے کوئی شاید کوئی پرسنل مسئلہ  ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کے دوران مجھے لیگز کی آفر آئیں لیکن ٹھکرادیں جبکہ پی سی بی کو بھی بتایا۔ نہ تو سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ تھا نہ لیگز کھیلنے گیا۔

احمد شہزاد نے کہا کہ بابر کیساتھ سوشل میڈیا پر میرا موازنہ کیا جارہا ہے، وہ نہیں بنتا، 8 سال پہلے کے اسٹیٹس ہیں اب ماڈرن ڈے کرکٹ بدل چکی ہے۔بطور کپتان بابراعظم کے پاس تمام پاور موجود تھی، انہوں نے جس پلئیر کو مانگا دیا گیا لیکن اسکے باوجود کوئی ٹائٹل نہ جتوا سکے، پاکستان کے پاس بڑے بڑے سپر اسٹار آئے لیکن تمام کپتانوں کا احتساب ہوا! بابراعظم واحد ہیں جنہیں کسی نے کٹہرے میں لاکر کھڑا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے ڈومیسٹک پلئیرز کو بلکل نہیں کھلایا بلکہ دوستوں کو ٹیم میں شامل کیا، جو بیٹر تھا پرفارم نہیں کیا تو باولر بنادیا جب بھی نہ کیا تو فیلڈر بناکر پلئینگ الیون کا حصہ بنایا۔انہوں نے کہا بابراعظم کے اعداد و شمار میرے سے بھی گھٹیا ہیں لیکن آپ کنگ ہیں جعلی کنگ! پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس جتوانے کیلئے کھیلتے ہیں نہ کہ ریکارڈز بنانے کیلئے، سوشل میڈیا پر لوگوں کو پاگل بنایا کیا کچھ نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے