13 Jun 2024
(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی پنجاب کے بجٹ اجلاس میں علامتی طور پر شریک ہوئی، پارلیمانی پارٹی کے 2 ارکان نے بجٹ اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کی۔
پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ پر مشاورت نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، کاشتکاروں کے مسائل پر ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی کسی تجویز پر عمل نہیں کیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بھی پیپلزپارٹی کو نظرانداز کیا گیا۔
پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی پارٹی اپنی حکمت عملی طے کر کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لے گی، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جنوبی پنجاب کا 34 فیصد حصہ نہ دینے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو دوبارہ فعال کرنے پر ارکان کا اتفاق ہوا۔