اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تمام اشاریے بتا رہے معیشت بہتری کی جانب جارہی ہے: عطا تارڑ

13 Jun 2024
13 Jun 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے، تمام اشاریے بتا رہے ہیں کہ معیشت بہتری کی جانب جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب سے حکومت آئی اکنامک انڈیکیٹرز بہتری کی جانب گئے ہیں، پچھلے کچھ سال ہمارے لئے ضرور مشکل تھے، ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس آئے، ایک دن ہم دنیا کی ٹاپ معیشتوں میں سے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں، پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، بہتر مستقبل کیلئے نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز دینی ہوں گی، آئی ٹی ،منرلز اور دیگر شعبوں میں پاکستانی نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو وسائل فراہم کرنے کیلئے حکومت کام کر رہی ہے، وزیراعظم جب وزیراعلیٰ تھے تب بھی نوجوانوں کو فری لیپ ٹاپس دیئے۔

عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ ابھی ہم چائنہ کے دورے سے واپس آئے ہیں، چائنہ کی نامور ٹیک کمپنی کے ساتھ فریم ورک معاہدہ ہوا ہے، معاہدے کے تحت 2 لاکھ بچوں کو ہر سال آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دنیا کی ٹاپ فرمز کے ساتھ معاہدے شروع ہو گئے ہیں، تعلیم پر بہت فوکس ہے، حکومت کا ہمیشہ تعلیم پر فوکس رہا ہے، سکولوں میں آئی ٹی کی ٹریننگ دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے