اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف نے بجٹ 2024ء کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی حمایت مانگ لی

13 Jun 2024
13 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کیلئے آپ کی خدمات کے متعرف ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی، انہوں نے بجٹ 2024ء کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی حمایت بھی طلب کر لی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لئے پرامن جدوجہد کو فروغ دیا، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کی تعریف کی، انہوں نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کر دی۔

ملاقات میں مولانا عطاء الرحمان، مولانا عبد الواسع ودیگر بھی شریک تھے۔ 

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میاں شہباز شریف کو فروری الیکشن نتائج بارے تحفظات سے ایک مرتبہ پھر آگاہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا ہم ملک میں جمہوریت، شفاف انتخابات اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم چاہتے تھے کہ تمام جمہوری قوتیں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مل کر اپنا کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے