اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اعظم خان ذہنی طور پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہی نہیں: محمد حفیظ

13 Jun 2024
13 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جارح مزاج بیٹر اعظم خان کے ساتھ بطور ڈائریکٹر ان کا تجربہ مایوس کن رہا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں اعظم خان کی فٹنس کے حوالے سے بورڈ اور ان کے ذاتی ٹرینر کو کام کرنے پر آمادہ کیا لیکن وہ اعظم خان میں کوئی بدلاؤ نا لا سکے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پوری ٹیم 2 کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرے، تو یہی کام کرنے کیلئے اعظم خان  20 منٹ لیں گے۔

پی سی بی کے سابق ڈائریکٹر کرکٹ کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اعظم خان خود بین الاقوامی کرکٹ کیلئے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اعظم خان بین الاقوامی کرکٹ کیلئے تیار ہی نہیں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے