اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 300.46 قیمت فروخت : 301.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.32 قیمت فروخت : 354.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.65 قیمت فروخت : 186.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.89 قیمت فروخت : 204.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.68 قیمت فروخت : 909.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193782
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3189 دس گرام : 2737
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کا شاندار کم بیک، کیویز کو 13 رنز سے شکست

13 Jun 2024
13 Jun 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز
میزبان ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا، اوپنر جونسن چارلس بغیر کھاتہ کھولے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بولڈ ہو گئے، ان کے بعد نکولس پورن، برینڈن کنگ کا ساتھ دینے آئے لیکن زیادہ دیر کریز پر موجود نہ رہ سکے اور 20 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، میزبان ٹیم کی اگلے 10 رنز پر مزید 3 وکٹیں گر گئیں۔

چھٹے نمبر پر آنے والے شرفین ردرفورڈ نے 30 کے مجموعی سکور پر کریز سنبھالی اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 149 تک پہنچا دیا، انہوں نے 39 بالز پر 68 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، نکولس پورن نے 17، عقیل حسین نے 15، آندرے رسل نے 14 جبکہ روماریو شیفرڈ نے 13 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جمی نیشم اور مچل سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نیوزی لینڈ اننگز

ویسٹ انڈیز کے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بنا سکی۔

بیٹر گلین فلپس 33 گیندوں پر  40 رنز بناکر نمایاں رہے، فن ایلن نے 26 جبکہ مچل سینٹنر نے ناقابلِ شکست 21 رنز سکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گڈاکیش موتی نے چار اوورز میں 25 رنز دیے اور 3 کھلاڑی پویلین لوٹائے۔

عقیل حسین نے 21 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کیویز سکواڈ
نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے تھے، فن ایلن، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جمی نیشم، مچل سینٹنر، رچن رویندا، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن اور ٹم ساؤتھی سکواڈ کا حصہ تھے۔

ویسٹ انڈین سکواڈ
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتانی کے فرائض رومن پاول نے سرانجام دیئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن کنگ، جونسن چارلس، نکولس پورن، روسٹن چیز، شرفین ردرفورڈ، آندرے رسل، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین، الزاری جوزف اور گڈکیش موتی شامل تھے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے