12 Jun 2024
(لاہورنیوز) اتحادی حکومت کے رواں سال 2024-25 کے بجٹ اجلاس میں اتحادیوں سمیت اہم ترین سیاستدان غائب رہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں اہم ترین سیاستدان اور سینئر ارکان میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت نہ کی جبکہ بی این پی مینگل کے سربراہ اختر جان مینگل بھی بجٹ اجلاس سے لا تعلق رہے۔
دوسری جانب ماضی میں ن لیگ کے بڑے اتحادی رہنے والے سینئر ترین سیاستدان اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان بھی بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے نہ آئے۔