12 Jun 2024
(لاہورنیوز) وفاقی حکومت کے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ملک بھر کے مختلف چیمبرز آف کامرس انڈسٹریز کے عہدیداروں نے بجٹ عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کوئی مثبت بات نہیں، انڈسٹری کو ریلیف نہیں ملا، حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرے، سرمایہ داروں کو لگ رہا ہے کہ چیزیں ٹھیک ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود میں حالیہ کمی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اس میں نمایاں کمی ہونی چاہیے، شرح سود چودہ، پندرہ فیصد پر ہونی چاہیے، ریئل اسٹیٹ پر ٹیکسوں سے یہ کاروبار تباہ ہوگیا، نان فائلر کا تصور نہیں ہونا چاہیے سب کو فائلر ہونا چاہیے، ٹیکس نیٹ میں نئے لوگوں کو لایا جائے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔