12 Jun 2024
(لاہورنیوز) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا،’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگائے، سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔
اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں، سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے احتجاج کی فوٹیج بنائی، جمشید دستی نے ایوان میں زور دار نعرے لگائے۔
اپوزیشن ارکان نے گو شہباز گو اور شرم کرو حیا کرو کے نعرے بھی لگائے، اپوزیشن ارکان نے ایوان میں سیٹیاں اور باجے بھی بجا دیئے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، طارق فضل چودھری، حنیف عباسی، ملک سہیل وزیراعظم کے سامنے حصار بناکر کھڑے ہوگئے۔